مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی انکوائری ہونی چاہیے: ملیحہ لودھی

  • اپ ڈیٹ:
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی فائل فوٹو اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کی دوسری رپورٹ اہم پیش رفت ہے جو پاکستان کے موقف کوتسلیم کرتی ہے۔

ملیحہ لودھی نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی انکوائری ہونی چاہیے اور اسے روکنے کے لیے اس کا حل تلاش کیا جانا چاہیے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کمشنر برائے انسانی حقوق کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر نئی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مئی 2018 سے اپریل 2019 تک کشمیر کے دونوں حصوں کا جائزہ لیا گیا، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 1990 کی پرتشدد پالیسی کو دوبارہ متعارف کرایا۔

جنیوا سے شائع شدہ رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج غیر قانونی حراست، تشدد، جبری ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں 2018 میں 160 افراد کو قتل اور 1253 افراد کو بیلٹ گن کے ذریعے بینائی سے محروم کر دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store