مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف ہڑتال، کئی حریت رہنما گرفتار و نظر بند

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف ہڑتال، کئی حریت رہنما گرفتار و نظر بند مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف ہڑتال، کئی حریت رہنما گرفتار و نظر بند

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کے خلاف آج مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیری نوجوانوں کی شہادتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز بڈگام اور سری نگر میں ظلم و ستم کی نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 3 نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کر دیا گیا تھا۔

نوجوانوں کی شہادت پر حریت رہنماؤں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی اپیل پر آج وادی میں مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔ تمام تعلیمی ادارے بند ہیں، کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں اور ذرائع نقل وحمل نہ ہونے کے باعث سڑکوں پر سناٹا ہے۔

بوکھلاہٹ کی شکار بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے نماز جمعہ کے بعد ممکنہ احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لیے حریت رہنما یاسین ملک کو اُن کی رہائش گاہ سے حراست میں لے کر کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن میں لاک اپ کردیا۔ میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں ہی نظر بند کر دیا گیا جب کہ سید علی گیلانی پہلے ہی نظر بند ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور پولیس کا سرچ آپریشن کے دوران نوجوانوں کو حراست میں لے کر ماورائے عدالت قتل کردینا معمول بن گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store