مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا یوم آزادی منایا جارہا ہے

مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا یوم آزادی منایا جارہا ہے فائل فوٹو مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا یوم آزادی منایا جارہا ہے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر و قید کی زنجیروں میں جکڑے کشمیری پاکستان کا یوم آزادی منارہے ہیں۔

ہر سال کی طرح اس بار بھی کشمیریوں نے تمام تر مشکلات اور پابندیوں کے باوجود غلامی کی زنجیروں کو توڑتے ہوئے پاکستان کا جشن آزادی منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کشمیری نوجوانوں نے وادی میں جگہ جگہ سبز ہلالی پرچم لہرا دیے اور پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔

کئی مقامات پر بچوں کی پریڈ کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے جس کے دوران پاکستانی پرچم کو سلامی دی جارہی ہے۔ اس حوالے سے مقبوضہ کشمیر سے ویڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں جن میں کشمیری بچے و نوجوان سلامی اور پریڈ کی تقریبات منعقد کررہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store