بھارت کی مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی جاری

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے،پلوامہ میں دوسرے روز بھی آپریشن جاری ہے جس میں کئی مقامات پر قابض فوجیوں اور مقامی مطاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں،،قابض فوجی پلوامہ میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں گذشتہ چھتیس گھنٹوں سے جاری آپریشن اور کئی علاقوں کا محاصرہ تاحال ختم نہیں ہوسکا ہے،قابض فوجیوں نےرنگ محلہ سمیت کئی علاقوں کو حصار میں لیکر آمدرفت پر مکمل پابندی عائد کررکھئی ہے جسکی وجہ سے علاقے میں کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

ادھر قابض فوجیوں کی جانب سے بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بعد مقامی افراد کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے،،مظاہرین پر قابض فوجیوں کی جانب سے پیلٹ گنز اور آنسو گیس کے شیل برسائے جارہے ہیں جس سے درجنوں نوجوان اور خواتین زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر حریت رہنماؤں نے پلوامہ میں تشدد کے تازہ واقعات پر قابض فوج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت گولیوں اور پیلٹ گنز سے جدوجہد کو دبانا چاہتا ہے لیکن اس ماضی کو نہیں بھولنا چاہئے ہم نے ماضی میں بھی اپنی جدوجہد کو جانوں نے نذرانوں سے عبارت کیا اور اب بھی آزادی کےلئے پرعزم ہیں۔

install suchtv android app on google app store