صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی عمران خان کیخلاف بغاوت، فارورڈ بلاک تشکیل

بیرسٹر سلطان محمود فائل فوٹو بیرسٹر سلطان محمود

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کیخلاف بغاوت کا علم بلند کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آزاد کشمیر میں پارٹی پالیسی کےمغائر فارورڈ بلاک تشکیل دیدیا۔ اب آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کا مقابلہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور فارورڈ بلاک کے متفقہ امیدوار سے ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا کہ پاور شیئرنگ فارمولے کے تحت ہمارا اتحاد پیپلز پارٹی کے ساتھ تھا، اگر وزیراعظم کا امیدوار پیپلز پارٹی سے ہوتا تو ہم اسے ووٹ دینے کے پابند تھے لیکن پیپلز پارٹی نے فارورڈ بلاک سے معاملات طے کرتے وقت (ن) لیگ کو اعتماد میں نہیں لیا اور نہ ہی فارورڈ بلاک نے (ن) لیگ سے رابطہ کیا ہے، اگر صورتحال جوں کی توں رہی تو (ن) لیگ 7 ووٹ کے ساتھ اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کا رد عمل سامنے آنے کے بعد فارورڈ بلاک کی طرف بیرسٹر سلطان محمود نے (ن) لیگ کے ساتھ مذاکرات شروع کر دیئے ہیں تاکہ انہیں فارورڈ بلاک کے امیدوار چودھری رشید کی حمایت پر آمادہ کیا جا سکے۔

install suchtv android app on google app store