تنویرالیاس کو اخلاقیات کا سبق پڑھانے کی ضرورت ہے; اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر

آزاد کشمیر کے اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر فائل فوٹو آزاد کشمیر کے اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر

آزاد کشمیر کے اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر نے وزیراعظم تنویرالیاس پر تنقید کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم بننے سے سب کچھ نہیں مل جاتا کچھ اپنا رویہ اور معیار ہوتا ہے۔

راجہ فاروق حیدر نے پریس کانفرنس میں کہا سردار تنویر الیاس تقریب میں مدعو نہیں تھے تو جانا ہی نہیں چاہیے تھا۔ تنویر الیاس نے وزیراعظم شہباز شریف کیلئے نامناسب الفاظ کہے جس سے بھارت کو پروپیگنڈا کرنے کا موقع ملا۔

انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا بھی اعلان کیا۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ تنویرالیاس کو اخلاقیات کا سبق پڑھانے کی ضرورت ہے۔

install suchtv android app on google app store