شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے عہدے سے فارغ

شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے عہدے فارغ فائل فوٹو شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے عہدے فارغ

تحریک انصاف کے شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے عہدے فارغ  کر دیئے گئے۔

سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کئے گئےنوٹیفکیشن کے مطابق شبلی فراز کو نومئی کیس میں سزا کے باعث نااہل قرار دیا گیا تھا۔سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ 5 اگست سے خالی قراردیا گیا ہے۔  

واضح رہے کہ31 جولائی  کو فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمے میں 185 ملزمان میں سے 108 کو سزا سنائی۔ اس فیصلے کے تحت سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب، پارلیمانی لیڈر زرتاج گل اور سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

عدالت نے ان ملزمان پر پرتشدد احتجاج، جلاؤ گھیراؤاور حساس ادارے پر حملے کے الزامات ثابت ہونے پر یہ سزا دی۔

install suchtv android app on google app store