آزاد کشمیر: بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ جاری

آزاد کشمیر: بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ جاری فائل فوٹو آزاد کشمیر: بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ جاری

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے دوسرا مرحلہ کیلئے پونچھ ڈویژن کے 4 اضلاع میں آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

ضلع راولا کوٹ، باغ، سدھنوتی اور حویلی میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں، ساڑھے تین ہزار سے زائد امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ 10لاکھ سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

میونسپل کارپویشن باغ اور تمام اضلاع کی کونسلز پر سب کی نظریں جم گئیں ہیں، پونچھ ڈویژن میں کل 1859 پولنگ سٹیشن جبکہ 2697 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔

واضح رہے پونچھ ڈویژن میں 10 لاکھ 17 ہزار 13 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، مرد ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 159 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 854 ہے، جبکہ 362 مہاجرین ووٹرز بھی شامل ہیں۔

پونچھ ڈویژن چار اضلاع راولاکوٹ، باغ، سدھنوتی، اور حویلی کہوٹہ پر مشتمل ہے، راولاکوٹ میں ایک ہزار 82 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، ضلع باغ میں ایک ہزار 249 امیدوار، سدھنوتی میں 880 اور ضلع حویلی کہوٹہ میں 372 امیدواران آمنے سامنے آئیں گے۔

 

install suchtv android app on google app store