آزاد کشمیر: بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کس نے میدان مارا؟

آزاد کشمیر: بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کس نے میدان مارا؟ فائل فوٹو آزاد کشمیر: بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کس نے میدان مارا؟

آزادکشمیر میں 31 سال بعد ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں 649 میں سے 568 نشستوں کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے۔

گزشتہ روز مظفرآباد ڈویژن کے تین اضلاع نیلم، مظفرآباد اور جہلم ویلی میں پہلے مرحلے میں ہونے والے الیکشن کے بعد غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

غیرحتمی نتائج کے مطابق سب سے زیادہ 178 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی نے138 اور تحریک انصاف نے 128 نشستیں حاصل کرلیں۔ مسلم لیگ ن کو 100 اور مسلم کانفرنس کو 22 سیٹوں پر کامیابی ملی۔

خیال رہے کہ 614 نشستوں میں سے 19 کونسلرز بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ 595 نشستوں پر 31 خواتین سمیت 2 ہزار 750 امیدوار میدان میں ہیں۔

مظفرآباد ڈویژن کے تین اضلاع نیلم، مظفرآباد اور جہلم ویلی میں کل 6 لاکھ 97 ہزار 732 ووٹرز ہیں، جن میں سے خواتین ووٹرز کے تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 536 ہے۔

بلدیاتی انتخابات میں تقریباً 2 ہزار 716 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں زیادہ تر تعلق پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہے۔

حکام کے مطابق کہ ایک ہزار 323 پولنگ اسٹیشن میں سے 418 حساس اور 257 انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جہاں بالترتیب 3 اور5 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے تاہم دیگر پولنگ اسٹیشن پر2 پولیس اہلکار تعینات ہوتے ہیں۔

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ہونیوالی پولنگ مجموعی طور پر پر امن ماحول میں ہوئی۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ شدید سرد موسم کے باوجود ٹرن آؤٹ مثالی رہا۔

آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر نے بلدیاتی انتخابات کے کامیابی انعقاد پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو سراہا۔ کہا اعلیٰ عدلیہ کے مثالی کردار کی وجہ سے 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن ہوا۔

install suchtv android app on google app store