وادی نیلم: ٹریفک حادثے میں ووٹ ڈالنے کیلیے جانے والی 6 خواتین جاں بحق

ٹریفک حادثے ووٹ ڈالنے کیلیے جانے والی 6 خواتین جاں بحق فائل فوٹو ٹریفک حادثے ووٹ ڈالنے کیلیے جانے والی 6 خواتین جاں بحق

آزاد کشمیر کی وادیٔ نیلم کے علاقے دودھنیال میں خواتین ووٹرز کو لے کر جانے والی جیپ کھائی میں گر گئی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں 6 خواتین ووٹرز موقع پرجاں بحق ہو گئیں، جبکہ ڈرائیور اور 7 خواتین ووٹرز زخمی ہو گئیں جن میں سے 6 کی حالت نازک ہے۔

ووٹرز کی جیپ کو حادثہ پیش آنے کے بعد دودھنیال پولنگ اسٹیشن نمبر 7 اور 8 میں پولنگ روک دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر، بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

واضح رہے کہ آزاد جموں کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے، جہاں 31 سال بعد مقامی حکومتیں پھر سے قائم ہوں گی۔

install suchtv android app on google app store