آزاد کشمیر، بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، نتائج آنے کا سلسلہ شروع

آزاد کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا دنگل سج گیا ہے۔ فائل فوٹو آزاد کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا دنگل سج گیا ہے۔

آزاد کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا دنگل سج گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ کا وقت شروع ہوگیا ہے۔

مظفرآباد، وادی نیلم اور جہلم ویلی میں 6 لاکھ 95 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ 31 خواتین سمیت 2 ہزار سات سو 25 امیدوار میدان میں ہیں۔

مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ کے لئے ایک ہزار314 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 257 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

اس کےعلاوہ انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store