مقبوضہ کشمیر بھارت کی ریاستی دہشتگری جاری، 2 کشمیری نوجوان شہید

  • اپ ڈیٹ:
قابض بھارتی فورسز نے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ فائل فوٹو قابض بھارتی فورسز نے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ قابض بھارتی فورسز نے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسز نے اننت ناگ کے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور لوگوں کو زبردستی گھروں میں محصور کردیا۔

قابض بھارتی فوج نے گھرگھرتلاشی کے دوران خواتین سے بدتمیزی کی اور بچوں کو ہراساں کیا۔ سرچ آپریشن کی آڑ میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا اور متعدد کو گرفتار کرلیا۔ اننت ناگ اور قریبی علاقوں کی ناکہ بندی جاری ہے۔ علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔

install suchtv android app on google app store