وادی نیلم میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی

سیلاب فائل فوٹو سیلاب

وادی نیلم میں کلاؤڈبرسٹ سے شدید طغیانی نے تباہی مچا دی ہے۔ سینکڑوں سیاح پھنس گئے، کئی مکانات و گاڑی بہہ گئے۔

وادی میں سیلابی ریلے کے باعث 5 افراد لاپتا ہوگئے جب کہ انفرااسٹریکچر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق رتی گلی کے مقام پر موجود تمام سیاح محفوظ ہیں جب کہ سیلابی ریلے نے 5 مکانات اور 3 بجلی گھروں کو شدید متاثر کیا ہے۔

دوسری جانب مانسہرہ میں متبادل راستہ بناکر شاہراہ کاغان کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

سیلابی ریلے سے بٹل اسٹیل برج بہہ جانے سے شاہراہ کاغان بند ہو گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store