قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید دو کشمیری نوجوان شہید

 دو کشمیری نوجوان شہید فائل فوٹو دو کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے دونوں نوجوانوں کو سری نگر میں بمنہ نامی علاقے کے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوجیوں نے بمنہ سمیت دیگر علاقوں کی ناکابندی کررکھی ہے جب کہ موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سروس بھی معطل ہے۔


بھارتی فوج کی جانب سے تلاشی کی آڑ میں گھروں پر دھاوے، توڑ پھوڑ اور کشمیریوں پر تشدد کی کارروائیاں جاری ہیں۔ واضح رہے کہ قابض فوج کے ہاتھوں مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں گزشتہ ماہ 32 کشمیری شہید ہوئے تھے۔

install suchtv android app on google app store