بھارتی فورسز نے سید علی گیلانی کا جسد خاکی زبردستی گھرسے اٹھایا، خطے میں کارفیو نافذ

بھارتی فورسز نے سید علی گیلانی کا جسد خاکی زبردستی گھرسے اٹھایا، خطے میں کارفیو نافذ فائل فوٹو بھارتی فورسز نے سید علی گیلانی کا جسد خاکی زبردستی گھرسے اٹھایا، خطے میں کارفیو نافذ

حریت رہنما سیدعلی گیلانی کی وفات پر قابض بھارتی انتطامیہ نے مقبوضہ کشمیرمیں کرفیونافذ کر دیا ہے۔سید علی گیلانی اس دنیا سے جانے کے بعد بھی بھارتیوں کے لیے خوف کا سبب بن گئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں ہرقسم کی نقل وحرکت پرپابندی عائد ہے، بھارت نےمقبوضہ کشمیرمیں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔

بھارتی فورسز کشمیریوں کو زبر دستی سیدعلی گیلانی کے گھرجانےسے روک رہی ہے، جس کے لیے سیدعلی گیلانی کے گھرکے راستوں پرخاردارتاریں لگا دی گئیں تاکہ کشمیری عوام اپنے عزیم رہنما کے بچھڑ جانے کا غم بھی نہ منا سکے۔
حریت رہنما سید علی گیلانی اس دنیا سے جانے کے بعد بھی بھارت کا اصل چہرہ بےنقاب کر گئے، غاصب انتظامیہ سید علی گیلانی کا جسد خاکی زبردستی گھرسے اٹھا کر لے گئے۔

حریت قیادت کے نمائندہ خصوصی عبداللہ گیلانی کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز نےآج علی الصبح سید علی گیلانی کا جسد خاکی زبردستی گھرسے اٹھایا، اس دوران دہشت گرد انتظامیہ نے سید علی گیلانی کے اہل خانہ پر تشدد بھی کیا۔

عبداللہ گیلانی نے بتایا کہ سید علی گیلانی کی وصیت تھی کہ انہیں شہدا قبرستان میں دفنایا جائے، لیکن بھارتی فورسز نے ان کی یہ خواہش بھی پوری نہ ہونے دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے محبوب قائد کے دیدار کے لیے آنا چاہتے تھے لیکن مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ رات سے کرفیو نافذ ہے۔

گزشتہ رات مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کشمیر کی ایک انتہائی توانا آواز بابائے حریت سید علی گیلانی آج سرینگر میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ہیں۔

قابض بھارتی انتظامیہ نے سید علی گیلانی کو گزشتہ12 برس سے سرینگر میں گھر میں مسلسل نظر بند کر رکھا تھا جسکی وجہ سے انکی صحت انتہائی گر چکی تھی۔

install suchtv android app on google app store