علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ، اقوام متحدہ پر بھروسہ کیا ورنہ کشمیر آزاد کرا چکے ہوتے، صدر علوی

علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ، اقوام متحدہ پر بھروسہ کیا ورنہ کشمیر آزاد کرا چکے ہوتے، عارف علوی فائل فوٹو علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ، اقوام متحدہ پر بھروسہ کیا ورنہ کشمیر آزاد کرا چکے ہوتے، عارف علوی

اسلام آباد میں حریت رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ پارلیمنٹ ہائوس کے لان  کے گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی،صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری،وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر عبدالقیوم نیازی چیرمین سینٹ صادق سنجرانی وزیر اعلی۱ گلگت بلتستان محمد خالد خورشید خان کے علاوہ وزراء اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

 غائبانہ نمازجنازہ میں سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم اورکشمیر کمیٹی کے چئیرمین شہریار آفریدی بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر مرحوم کی بخشش، درجات کی بلندی اورکشمیریوں کی آزادی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

صدرمملکت عارف علوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی قرارداد پربھروسہ کیا ورنہ کب کا کشمیر آزاد کرا چکے ہوتے۔

حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر ہرشخص رنجیدہ ہے، بھارت اقلیتوں کےساتھ جو کررہا ہےخود کو آگ لگا رہاہے،مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کا نظام نہیں چل سکتا۔

install suchtv android app on google app store