پاکستان کا سید علی گیلانی کے جسد خاکی کو چھینے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت

پاکستان کا سید علی گیلانی کے جسد خاکی کو چھینے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت فائل فوٹو پاکستان کا سید علی گیلانی کے جسد خاکی کو چھینے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت

پاکستان نے جموں و کشمیر پر قابض بھارتی فورسز کی جانب سے تحریک آزادیِ کشمیر کے سینئر رہنما سید علی گیلانی کے جسد خاکی کو چھینے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان قابض بھارتی فورسز کی جانب سے سید علی گیلانی کے اہل خانہ سے سینئر حریت رہنما کے جسد خاکی کو چھینے جانے کے سفاکانہ عمل کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی ابتر صورت حال کا ناصرف نوٹس لینا چاہیے بلکہ بھارت کو بین الاقوامی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ٹھہرانا چاہیے۔


خیال رہے کہ تحریک آزادیِ کشمیر کے سینئر رہنما سید علی گیلانی طویل علالت کے بعد گزشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملے تھے اور ان کے اہل خانہ وصیت کے مطابق سید علی گیلانی کو مزار شہداء قبرستان سری نگر میں دفن کرنا چاہتے تھے لیکن بھارتی فورسز نے سید علی گیلانی کے اہل خانہ سے حریت رہنما کا جسد خاکی چھین کر انتہائی سخت سکیورٹی میں نامعلوم مقام پر ان کی تدفین کر دی۔

install suchtv android app on google app store