مٹیاری: سعید آباد کے قریب مسافر کوچ کوحادثہ، 4 مسافر جاں بحق، 10 زخمی

حیدرآباد سپرہائی وے حیدرآباد سپرہائی وے

حیدرآباد سپرہائی وے پر نیو سعید آباد کے قریب مسافر کوچ الٹنے سے 4 مسافر جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

۔

 

۔

مسافر کوچ کو حادثہ مٹیاری کے قریب نیوسعید آباد کے علاقے میں پیش آیا۔ مسافر کوچ شکار پور سے کراچی جارہی تھی، جو حادثےکا شکار ہوگئی۔

حادثے میں خاتون سمیت چار افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والے دس مسافروں کو اسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کی جارہی ہے۔

install suchtv android app on google app store