نصیر آباد: مسافر کوچ پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق

آسمانی بجلی فائل فوٹو آسمانی بجلی

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں نوتال کے قریب ہوٹل پر کھڑی بس پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہو گیا، مسافر کوچ سندھ سے کوئٹہ جارہی تھی۔

یاد رہے صوبہ بلوچستان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے اور مختلف حادثات میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 99 ہو گئی۔

پی ڈی ایم اے نے بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ میں بتایا کہ بارشوں میں مجموعی طور پر صوبے بھر میں 3953 مکانات منہدم ہوئے، 550 کلو میٹر مشتمل مختلف 4 شاہراہیں متاثر ہوئیں، اور 706 مال مویشی ہلاک ہوئے۔

install suchtv android app on google app store