گلگت بلتستان حکومت نے آنے والوں سیاحوں کے لیے بڑی شرط رکھ دی

سیاحت فائل فوٹو سیاحت

سیاحت کے لیے جی بی آنے والے سیاحوں کے لیے کورونا نیگٹیو رپورٹ لازمی قرار دے دی گئی۔

جی بی حکومت نے گلگت بلتستان آنے والوں سیاحوں کے لیے کورونا نیگیٹو ہونا لازمی قرار دے دیا۔

جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ملک میں بڑھتے کرونا کیسز کے پیش نظر کیا گیا ہے، کرونا نیگٹیو رپورٹ پر ہی سیاحوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ روز 3 ہزار 876 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اور خطرناک وائرس مزید 42 افراد کی جان لے گیا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کہتے ہیں این سی او سی نے جو اقدامات اٹھائے بد قسمتی سے ان پر صحیح طرح عمل درآمد نہ ہو سکا، اب انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے ورنہ صورت حال ہاتھ سے نکل سکتی ہے۔

ٰخیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی کرونا وائرس بے قابو ہو چکا ہے، اور مثبت کرونا کیسز کی ہفتہ وار شرح خطرناک حد کو چھونے لگی ہے، ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم کے مطابق پازیٹو کرونا کیسز کی موجودہ ہفتہ وار شرح 8.76 فی صد ہے۔ جب کہ 11 تا 17 جنوری مثبت کرونا کیسز کی ہفتہ وار شرح 2.47 فی صد تھی، کرونا کی کم ترین ہفتہ وار شرح 1 تا 7 فروری کو 1.57 فی صد تھی۔

ادھر پنجاب میں بھر میں کرونا مریضو ں میں اضافہ ہو چکا ہے، جس پر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی اسپتالوں کو بستر بڑھانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

install suchtv android app on google app store