کراچی ایئرپورٹ پرانجینئرز کی ہڑتال، فلائٹ آپریشن متاثر، 4 پروازیں منسوخ

انجینئرز کی ہڑتال کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر پروازوں کا نظام درہم برہم ہو گیا فائل فوٹو انجینئرز کی ہڑتال کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر پروازوں کا نظام درہم برہم ہو گیا

انجینئرز کی ہڑتال کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر پروازوں کا نظام درہم برہم ہو گیا اور 4 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے بینکاک جانے والی تھائی ایئر کی پرواز اور کراچی سے لاہور جانے والی ایئر سیال کی پروازیں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کراچی سے لاہور جانے والی قومی ایئر لائن کی ایک اور پرواز بھی منسوخ کی گئی۔

install suchtv android app on google app store