سوست میں احتجاجی تاجروں اور پولیس کے درمیان تصادم، کئی افراد زخمی
گلگت بلتستان کی وادی سوست میں راستے بند کرنے پر پولیس اور احتجاجی تاجروں کے درمیان جھڑپ میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ گزشتہ ماہ پاک-چین تاجر اتحاد ایکشن کمیٹی نے خنجراب پاس کے ذریعے سرحدی تجارت کی معطلی کے خلاف احتجاج شروع کیا تھا-