بابو سرٹاپ میں نجی ٹی وی کی اینکر شوہر اور 4 بچوں سمیت لاپتا
بابوسر ٹاپ کے علاقے میں نجی ٹی وی چینل کی اینکر پرسن اپنے شوہر اور 4 بچوں سمیت پراسرار طور پر لاپتا ہو گئی ہیں۔ فیملی سیاحت کے لیے 21 جولائی کو بابوسر ٹاپ گئی تھی، جس کے بعد سے ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔