عبدالغفور حیدری نے بلاول بھٹو کی ان ہاؤس تبدیلی کی تجویز پر تحفظات کا اظہار کر دیا

رہنما جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) عبدالغفورحیدری فائل فوٹو رہنما جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) عبدالغفورحیدری

رہنما جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) عبدالغفورحیدری کا کہنا ہے کہ جب تک کامیابی کا 100 فیصد یقین نہ ہو تو ان ہاؤس تبدیلی کی حمایت نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول نےحساب لگایا ہے تو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اجلاس میں اس کو واضح کریں گے۔

رہنما جے یو آئی عبدالغفور حیدری نے بلاول بھٹو کی تجویز پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ دوسری جماعتوں کا ساتھ دینا ہو گا۔

اتحاد میں رہتے ہوئے تنہا پرواز اور فیصلے نہیں ہوتے، دوسری جماعتوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔

install suchtv android app on google app store