مسلم لیگ ق کا ایک بار پھر تحریک انصاف حکومت پر تحفظات کا اظہار

مسلم لیگ ق کا ایک بار پھر تحریک انصاف حکومت پر تحفظات کا اظہار فائل فوٹو مسلم لیگ ق کا ایک بار پھر تحریک انصاف حکومت پر تحفظات کا اظہار

تحریک انصاف کے اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے اپنے ہی اتحادی جماعت پر کھل کر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا نے سچ نیوز کے پروگرام آج کا سچ میں میزبان ندیم حسین سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم کو جلسے سے روکنے کی کوشش پر حکمران جماعت پر تنقید کی۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں کسی سیاسی جماعت کو جلسے سے روکنا کسی بھی حکومت کی کامیاب نہیں ہو سکتا ان کا کہنا تھا ایشوز پر مشورہ نہ کرنا ہماری حلیف جماعت کی کمزوری ہے۔

کامل علی آگا کا کہنا تھا ذولفقار بھٹو جیسے شخصیت بھی کسی کا جلسہ نہیں روک سکا۔ 

مسلم لیگ ق کے رہنما کا مزید کہنا تھا اس بات میں کوئی شک نہیں کہ کورونا شد و مد کے ساتھ بڑھ رہا ہے اس کے لیے حکومت کع کھلبلی مچانے کے بجائے آگاہی دینا چایئے تھا۔

ان کا کہنا تھا آصفہ کو سیاست میں لانچ کرنے والی بات سے وہ متفق نہیں کیونکہ بلاول  کی سیاسی تربیت ہوچکا۔

 

install suchtv android app on google app store