پیپلزپارٹی سی ای سی اجلاس، حکومت سازی کیلئے تحریک انصاف سے بات کرنے کی تجویز

 پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی (سی ای سی)  کا اہم اجلاس فائل فوٹو پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اہم اجلاس

وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اہم اجلاس میں اراکین نے تحریک انصاف کے ساتھ بات کرنے کی بھی تجویز دے دی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تمام فیصلوں کا اختیار دے دیا۔

اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں تمام اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس کے آغاز پر شہدائے جمہوریت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تمام فیصلوں کا اختیار دے دیا۔

اجلاس میں عام انتخابات اور اس کے حوالے سے عوام کے ردعمل پر بات چیت کی گئی اور ملک کے مستقبل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کی جانب سے ملک کی سیاسی، معاشی اور حکومتی صورت حال کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

پیپلزپارٹی کے سی ای سی کے اجلاس میں اراکین نے مشاورت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے ن لیگ کے ساتھ اتحاد کی صورت میں چیئرمین سینیٹ سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب پر مشاورت بھی کی۔

ذرائع کے مطابق سی ای سی اجلاس میں اراکین نے ن لیگ کے ساتھ تحریک انصاف کے ساتھ بات چیت کرنے کی بھی تجویز دی اور یہ بھی کہا کہ قیادت سمجھتی ہے کہ مضبوط اتحادی حکومت نہیں بن رہی تو اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کرے۔ بعض ارکان کی وزارت عظمی سمیت اہم عہدے ملنے پر حکومت کا حصہ بننے کی تجویز بھی دی۔

پیپلزپارٹی کی سی ای سی اجلاس میں مشاورت کا پہلا دور مکمل

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس کل بھی جاری رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے، جس میں قیادت تمام اراکین کی تجاویز پر غور کرے گی اور پھر دوبارہ ان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ تجاویز کے بعد حتمی مشاورت سے فیصلے کا اعلان بھی کل ہی کیا جائے گا۔

 

install suchtv android app on google app store