'کینیڈا میں کورونا کی ویکسین کی ذمہ داری سینیئر جنرل کودے دی'، اسد عمر کا اپوزیشن پر طنز

 وفاقی وزیر اسد عمر فائل فوٹو وفاقی وزیر اسد عمر

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا ہےکہ کینیڈا میں کورونا کی ویکسین لگانے کی مہم کی ذمہ داری سینیئر جنرل کو دی گئی ہے جس پر وہاں کی اپوزیشن نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو کٹھ پتلی نہیں کہا۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسد عمرکاکہنا تھاکہ 'کینیڈا میں ویکسین لگانے کی مہم کی ذمہ داری سینیئر جنرل کو دے دی گئی، ذرا کینیڈا کے اخبار تو دیکھیں کہیں کینیڈا کی اپوزیشن نے یہ تو نہیں کہہ دیاکہ جسٹن ٹروڈو تم تو سلیکٹڈ نکلے'۔

 

اسد عمرکاکہنا تھاکہ کینیڈا کی اپوزیشن نے جسٹن ٹروڈو سے یہ تو نہیں کہا کہ 'تم ایک کٹھ پتلی ہو اور ہمارا مقابلہ تم سے نہیں تمہیں لانے والوں سے ہے'۔

خیال رہےکہ کینیڈا میں کورونا وائرس کی ویکسین لوگوں کو لگانےکی ذمہ داری میجر جنرل ڈینی فورٹن کو دی گئی ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے گذشتہ دنوں اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ستمبر 2021 تک ملک کی آدھی آبادی کو ویکیسن لگادی جائے ۔

بڑے پیمانے پر لوگوں کو ویکسین لگانے کے لیے کینیڈین فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store