اسد عمر کیخلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں اہم پیشرفت

اسد عمر فائل فوٹو اسد عمر

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کے خلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی درخواست ضمانت نمٹا دی۔

ایڈیشنل سیشن جج عبدالغور کاکڑ کی عدالت میں تفتیشی افسر پیش ہوئے۔ عدالت کے سامنے تفتیشی افسر نے اسد عمر کے خلاف کیس واپس لینے کا بیان دے دیا۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ اسد عمر کی گرفتاری مطلوب نہیں۔ پولیس بیان کے بعد اسد عمر کے وکلاء نے درخواست ضمانت واپس لے لی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کے بیان کی روشنی میں اسد عمر کی درخواست ضمانت نمٹا دی۔

install suchtv android app on google app store