اسد عمر کا سیاست چھوڑنے کا اعلان، پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے بھی مستعفی

اسد عمر فائل فوٹو اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سیاست سے مکمل طور پر علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے تحریکِ انصاف کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ ایک دہائی سے زیادہ عوامی زندگی گزارنے کے بعد سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، عوامی سطح پر پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ میں ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں۔ ایسی پالیسی ریاستی اداروں کے ساتھ شدید ٹکراؤ کا باعث بنی ہے جو کہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے عوامی زندگی میں میرا ساتھ دیا۔ خاص طور پر این اے 54 کے ووٹرز اورٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے 2 بار منتخب کیا۔ حلقے کی خدمت کرنے کی بھرپور کوشش کی، اللہ پاک پاکستانی قوم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔

install suchtv android app on google app store