استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت سے متعلق اسد عمر کا اہم بیان آگیا

  • اپ ڈیٹ:
اسد عمر فائل فوٹو اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ مجھے پہلے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی لیکن میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی سیاست میں انہیں بیسٹ آف لک۔

لاہور میں اسموگ پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ابھی نومبر آیا نہیں تو اسموگ کا یہ حال ہے، پاکستان میں اعلیٰ کوالٹی ایندھن استعمال ہونا چاہیے۔

install suchtv android app on google app store