مریم نوازکی پیشی پر نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی، کارکنان آپے سے باہر

مسلم لیگ ن کی مرکزی صدر مریم نواز کی پیشی کےموقع پر نیب دفتر کے باہر ہنگائی آرائی ہوئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات مطابق ن لیگ کے کارکنوں کا نیب آفس کے باہر سیکیورٹی اہلکاروں سے جھگڑا ہوا ہے۔ پولیس کی جانب سے لیگی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی گئی ہے۔

ن لیگ کی قیادت میں سے محمد زبیر اور رانا ثنا اللہ بھی موقع پر موجود تھے اور کارکنان کو روکتے رہے لیکن کسی نے ان کی بات نہ مانی۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو دوبارہ بلایا گیا ہے، مریم نواز اپنی اور پروٹوکول کی گاڑیاں نیب آفس لیکر جانا چاہتی ہیں، گاڑیاں باہر چھوڑ کر مریم نواز نیب آفس کے اند آ سکتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ہیڈکوارٹرتمام صورتحال مانیٹرکررہاہے، چئیرمین نیب کوبھی تمام صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے نیب کی جانب سے پیشی منسوخ ہونے کے بعد مریم نواز نے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ نیب میں پیشی آج ہی کی جائے، میں یہاں سے نہیں جاؤں گی، حوصلہ نہیں ہے تو سوچ سمجھ کر بلاناچاہیے تھا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھے نقصان پہنچانے کیلئے آج نیب دفتر بلایا گیا،میں یہاں کھڑی ہوں ، بلایا ہے تو جواب بھی سنیں،نیب نے مجھے بلایا ہے تو میرا سامنا بھی کرے، واپس نہیں جاؤں گی جب تک نیب سوالوں کاجواب نہیں سن لیتا۔

خیال رہے آج قومی احتساب بیورو کے دفتر میں مریم نواز کی رائیونڈ اراضی کیس میں پیشی تھی، تاہم ن لیگی کارکنوں کی شدید ہنگامہ آرائی کے باعث نیب نے مریم نواز کی پیشی منسوخ کر دی گئی تھی۔

نیب نے مریم نواز کو پیشی منسوخی کا پیغام بھی بھجوایا، ذرایع کا کہنا تھا کہ مریم نواز غنڈوں کے ہمراہ نیب آفس آئیں، لیگی کارکنوں کے پتھراؤ سے نیب اہل کار کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

نیب ذرایع کے مطابق کہ مریم نواز کی پیشی پر منظم انداز میں رکاوٹیں حائل کی گئیں، شرپسند عناصر کے پتھراؤ سے نیب عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے، لیگی کارکنان کی جانب سے آئینی و قانونی معاملات میں غنڈہ گردی کے ذریعے مداخلت کی گئی ہے، یہ سرکار میں مداخلت کا مظاہرہ تھا۔

install suchtv android app on google app store