خلیجی ممالک سے بیروزگار ہوکر آنے والے پاکستانیوں کیلئے وزیر اعظم کی جانب سے خوشخبری

 خلیجی ممالک سے بیروزگار آنے والے پاکستانیوں کو احساس پروگرام میں شامل کرنے پرغور کررہے ہیں فائل فوٹو خلیجی ممالک سے بیروزگار آنے والے پاکستانیوں کو احساس پروگرام میں شامل کرنے پرغور کررہے ہیں

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک سے بیروزگار ہوکر آنے والے پاکستانیوں کو احساس پروگرام میں شامل کرنے پرغور کررہے ہیں، حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی اوراحساس کیش پروگرام کی سربراہ ثانیہ نشتر نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا خلیجی ممالک سے لوگ نوکریاں ختم ہونے پر واپس آئے ، بیروزگار ہوکر آنے والے پاکستانیوں کو احساس پروگرام میں شامل کرنے پرغور کررہے ہیں۔

ڈاکٹرثانیہ نشترکا کہنا تھا کہ اس بارے میں حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی، لوگ سمجھتے ہیں بے نظیرانکم سپورٹ کا نام تبدیل کرکے احساس پروگرام رکھا گیا۔ایسا نہیں ہے، بی آئی ایس پی ایک حکومتی ادارہ ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ موجودہ پروگرام 3حصوں میں تقسیم ہے جوعید کے بعد ختم ہوجائے گا، نچلے طبقے کی مالی امداد کا عمل چلتا رہے گا، احساس پروگرام ایک حکمت عملی کے تحت کام کررہا ہے۔

یاد رہے معاون خصوصی زلفی بخاری نے متحدہ عرب امارات میں بیروزگار پاکستانیوں کو مفت وطن واپس لانے اور کامیاب جوان پروگرام کے تحت روزگار دینے کا اعلان کیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store