وینٹی لیٹرز اب پاکستان میں تیار ہونگے، اہم اجازت مل گئی

پاکستان میں وینٹی لیٹرز کی تیاری کی اجازت مل گئی ہے فائل فوٹو پاکستان میں وینٹی لیٹرز کی تیاری کی اجازت مل گئی ہے

پاکستان میں مقامی طور پر وینٹی لیٹرز کی تیاری کی اجازت دے دی گئی۔

پاکستان میں مقامی طور پر وینٹی لیٹرز کی تیاری کی خصوصیات اور ٹیسٹنگ کا طریقہ کار بھی تیار کر لیا گیا جبکہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کی ایکسپرٹ کمیٹی نے وینٹی لیٹرز کی تیاری کی منظوری دے دی۔

وینٹی لیٹرز کی تیاری اور ٹیسٹنگ کے لیے تیز ترین طریقہ کار اپنایا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فواد چودھری کی درخواست پر تیز ترین طریقہ کار کی ہدایت کی۔

کورونا میں بڑھتی ہوئی طلب کے باعث قانونی پیچیدگیوں کو ختم کیا گیا اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کو وینٹی لیٹرز کے 48 ڈیزائن بھی موصول ہوئے جس میں سے وینٹی لیٹرز کے 3 ڈیزائنز کو منظوری کے لیے ڈریپ کو بھیجا گیا۔

کلینیکل ٹیسٹ کے دوران وینٹی لیٹرز کی خصوصیات چیک کی گئیں۔ پہلے مرحلے میں پریشر اور والیوم کنٹرول میکینکل وینٹی لیٹرز کی تیاری کی اجازت دی گئی ہے جسے مسلسل 96 گھنٹے انسانی جسم پر چیک کیا جائے گا۔

ماہرین کی کمیٹی ہر 6 ماہ بعد وینٹی لیٹر کی خصوصیات اور ٹیسٹنگ طریقہ کار کا جائزہ لے گی۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں 86 افراد ہلاک اور 5 ہزار 38 متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 50 کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 254 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store