جہانگیر ترین کیخلاف بڑی کارروائی، زرعی ٹاسک فورس کے سربراہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو زرعی ٹاسک فورس کے کے سربراہ کے عہدہ سے ہٹاد یا گیا۔

چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ بحران میں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والوں میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین ہیں اور انہوں نے سبسڈی کی مدد میں 56 کروڑ روپے کمائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کو زرعی ٹاسک فورس کے سربراہ کے عہدہ سے ہٹا دیا گیا ہے اور 25 اپریل کو انکوائری کمیٹی کی حتمی رپورٹ آ نےکے بعد ذمہ دران کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ چینی بحران پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے، ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ میں میں کئی نامور سیاسی خاندانوں کے نام شامل ہیں۔

مزید جانیے: گندم بحران کے باعث اہم وزیر نے استعفیٰ دیدیا۔۔۔حکومتی حلقوں میں پریشانی کے بادل چھا گئے

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی کے بحران میں سب سے زیادہ فائدہ حکومتی جماعت تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا، اور انہوں نے سبسڈی کی مدد میں 56 کروڑ روپے کمائے جب کہ وفاقی وزیر خسرو بختیار کے رشتہ دار نے آٹا و چینی بحران سے 45 کروڑ روپے کمائے۔

 

install suchtv android app on google app store