گندم بحران کے باعث اہم وزیر نے استعفیٰ دیدیا۔۔۔حکومتی حلقوں میں پریشانی کے بادل چھا گئے

وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے گندم بحران کے باعث وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔

وزیرخوارک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ چند روز سے مجھ پر محکمہ خوراک کے اندر اصلاحات نہ کرنے کے حوالے سے بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے، جس کی وجہ سے میں اپنے منصب، وزارت سے رضا کارانہ طور پر مستفعی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔

مزید جانیے: وزیراعظم عمران خان کا گندم چینی بحران کے ذمہ داروں کے خلاف بڑا بیان، کب سے ہو گی کارروائی؟ تفصیل سامنے آ گئی ...

وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو اپنا استعفی بھجوادیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں ہر فورم پر خود احتساب کے لئے پیش کرنے کے لئے تیار ہوں،جب تک میں خود کو بے قصور ثابت نہ کر لوں خود کو اس عہدے کے لئے اہل نہیں سمجھتا، جناب وزیر اعلی پنجاب، عمران خان کئ ایجنڈا کی تکمیل کے لئے ایسی ہزارزارتیں قربان کرنے کے لے تیار ہوں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آٹا، چینی بحران: قومی خزانے کے رکھوالوں نے ہی مچادی لوٹ مار، رپورٹ آتے ہی کھڑے ہوگئے اہم سوالات

install suchtv android app on google app store