پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ، حکومت نے بین الاقوامی پروازوں کے شیڈول کا اعلان کردیا۔۔۔ جانئے اس خبر میں

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی فائل فوٹو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

حکومتِ پاکستان نے دنیا بھر سے پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے خصوصی پروازیں چلائی جائیں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق بہت سے پاکستانی وطن واپس آنا چاہتے ہیں اور قومی رابطہ کمیٹی نے 17پروازیں بحال کرنے کی منظوری دی ہے۔

شاہ محمود نے بتایا کہ ہم ان پاکستانیوں کو بتدریج واپس لائیں گے اور ہماری پہلی ترجیح ٹرانزٹ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانا ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ دوسری ترجیح ویزہ ایکسپائر ہونے والے پاکستانی ہیں۔ تیسری ترجیح بیرون ملک مقیم پاکستانی اور زیر تعلیم طلبا کو واپس لانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے 4سے 11 اپریل تک بین الاقوامی پروازوں کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ پروٹوکول پر مکمل عملدرآمد ہوگا تو کراچی کے لیے بھی پروازیں کھولیں گے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی دو خصوصی پروازیں کینیڈا کے شہریوں کو لے کر ٹورنٹو روانہ

واضح رہےکہ کینیڈین حکومت کی درخواست پر قومی ایئر لائن پی آئی اے کی دو خصوصی پروازیں کینیڈا کے600 شہریوں کو لے کر ٹورنٹو روانہ ہو گئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store