پی آئی اے کی دو خصوصی پروازیں کینیڈا کے شہریوں کو لے کر ٹورنٹو روانہ

پی آئی اے کی دو خصوصی پروازیں کینیڈا کے  شہریوں کو لے کر ٹورنٹو روانہ فائل فوٹو پی آئی اے کی دو خصوصی پروازیں کینیڈا کے شہریوں کو لے کر ٹورنٹو روانہ

کینیڈین حکومت کی درخواست پر قومی ایئر لائن پی آئی اے کی دو خصوصی پروازیں کینیڈا کے600 شہریوں کو لے کر ٹورنٹو روانہ ہو گئی ہیں۔

تین سوکینیڈین شہری لاہوراور3 سو کراچی ائیرپورٹ سے خصوصی طیاروں پر روانہ ہوئے۔ کرچی سے پرواز پی کے 781 جب کہ لاہور سے پی کے 789 کینیڈا کیلئے روانہ ہوئی۔

روانگی سے قبل مسافروں کی جامع اسکریننگ اور سامان کو ڈس انفیکٹ کیا گیا۔ تمام مسافروں کی اسکرینگ اور ڈس انفیکشن پی ائی اے عملے نے بہت مستعدی سے کی۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے بتایا کہ پروازوں کی مانیٹرنگ کیلئے پی آئی اے کی اعلیٰ انتظامیہ خود ائیر پورٹ پر موجود تھی اور دونوں خصوصی پروازوں کو گزشتہ روز اڑان کے لیے اجازت ملی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ کینیڈا سے دونوں پروازیں خالی آئیں گی۔ دیگر پروازوں کی بکنگ کیلئے پی آئی اے کے دفاتر اور کال سنٹر سے مسلسل رابطے میں رہیں۔

عبداللہ خان نے بتایا کہ کرونا سے احتیاط کے تناظر میں لوگ ان لائن بکنگ اور ٹکٹنگ کو ترجیح دیں تاکہ ہجوم سے بچا جا سکے۔

install suchtv android app on google app store