آئندہ ہفتے سے کورونا وائرس سے متعلق کس اہم منصوبے پر عمل شروع ؟ فواد چوہدری نے آگاہ کردیا

وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری فائل فوٹو وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیسٹنگ کٹس کی تیاری آئندہ ہفتے سے شروع ہو جائے گی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس مقامی طور پر تیار کر رہے ہیں، آئندہ ہفتے سے کٹس کی تیاری شروع ہو جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ وائرس سے متاثرہ دیہاڑی دار مزدوروں کو مالی پیکج دیں گے، حکومت کی طرف سے سینیٹائزر کی سپلائی پیر سے شروع ہو جائے گی۔

خیال رہے کہ چین کے شہر ووہان میں مقیم پاکستانی طلبہ کے لیے آج صبح تیار کھانا طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے روانہ کیا گیا ہے، کھانا لے جانے والا طیارہ واپسی پر چین سے کورونا وائرس کے تدارک کے لیے امدادی سامان بھی لے کر آئے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 453 ہوگئی، 2 اموات واقع

پاکستان میں کورونا وائرس کے آج مزید 5 کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 453 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس پاکستان سمیت دنیا کے 170 سے زائد ملکوں تک چکا ہے اور اب تک 9 ہزار سے زائد لوگ اس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

واضح رہےکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ 'موجودہ صورتحال میں افواج پاکستان پوری طرح متحرک ہے اور صوبوں اور وفاق کے ساتھ کام کر رہی ہے جبکہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھے۔'

 

 

install suchtv android app on google app store