حساس ادارے کی بڑی کارروائی، ایئرپورٹ پر کسٹمز اہلکار رشوت لیتے ہوئے گرفتار

اسلام آباد ایئرپورٹ فائل فوٹو اسلام آباد ایئرپورٹ

اسلام آباد ایئرپورٹ پر حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے کسٹمز اہلکار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

برطانوی شہری محمد حسین پرواز پی کے 701 پر مانچسٹر جارہا تھا کہ اس اے ایس ایف نے مسافر کے سامان سے سگریٹ کے 41 ڈنڈے برآمد کیے۔

مسافر کو محکمہ کسٹمز کےحوالے کیا گیا تو کسٹمز اہلکار نے مسافر کو سگریٹ ساتھ لے جانے کی اجازت دے دی، بورڈنگ کے دوران مسافر واش روم گیا تو کسٹمز اہلکار بھی پیچھے آگیا، محکمہ کسٹمز کے حولدار اشرف مسافر سے 15ہزار رشوت وصول کی۔
حساس ادارے کے ملازم نے رنگے ہاتھوں کسٹمز اہلکار کو پکڑ لیا اور رقم اے ایس ایف کے حوالے کردی جس کے بعد رقم واپس مذکورہ مسافر کو دے دی گئی۔

مسافر نے تحریری طور پر شکریہ ادا کیا جبکہ اہلکار کے متعلقہ محکمہ کسٹمز کے اعلی حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے حولدار اشرف کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے ہٹا کر ہیڈکوارٹر بھیج دیا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کے منیجر عدنان نے محکمہ کسٹمز کو حولدار اشرف کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کی سفارش کردی۔

install suchtv android app on google app store