اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے69 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد

اسلام آباد ائیرپورٹ فائل فوٹو اسلام آباد ائیرپورٹ

اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے پیٹ سے 69 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر لئے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر وزیرستان کے رہائشی مسافر کے پیٹ سے 69 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر لئے۔ ملزم فلائٹ نمبردبئی جا رہا تھا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل میل آفس میں بحرین بھیجے جانیوالے پارسل سے 2 کلو 720 گرام ہیروئین اور 780 گرام آئس برآمد

دوسری جانب پتوکی ٹول پلازہ کے قریب ڈبل کیبن گاڑی سے 123 کلو 630 گرام چرس برآمد۔ ڈیرہ غازی خان کا رہائشی ملزم گرفتار۔ ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store