زلفی بخاری کی کاوشوں نے ایسا رنگ دکھایا کہ سمندر پار پاکستانی خوشی سے نہال

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری فائل فوٹو وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کی کاوش اور جہدوجہد سے بن لادن کمپنی نے 300 پاکستانیوں کے 7 لاکھ ریال کے واجبات ادا کردیے۔

سعودی کمپنی بن لادن میں ملازمت کرنے والے پاکستانی مزدوروں کے واجبات کمپنی کی جانب سے روک دیے گئے تھے جس کے بعد وزیراعظم کےمعاون خصوصی زلفی بخاری کی مسلسل کوششیں کیں۔

معاون خصوصی اور وزارتِ اوورسیز پاکستانیوں کی کاوشوں اور جہدوجہد کے بعد بن لادن کمپنی نے 300 سے زائد پاکستانی مزدوروں کے تقریباً 7 لاکھ ریال کے واجبات ادا کر دئیے۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نے تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی کا معاملہ کمپنی حکام کے ساتھ اٹھایا تھا، جس کے بعد انہوں نے واجبات جلد ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔ 

وزارت اوورسیز پاکستانی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستانی مزدوروں کے واجبات کے چیک مزدوروں کے خاندانوں کو دے دیے گئے، رقوم اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے ذریعے تقسیم کی گئیں، کمرشل ویلفیئر اتاشی مسلسل بن لادن کمپنی کے ساتھ رابطے میں تھے۔

 

 

install suchtv android app on google app store