چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو نشان امتیاز سے نوازا گیا

 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا فائل فوٹو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا

صدر مملکت عارف علوی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو نشان امتیاز ملٹری عطا کر دیا۔

ترجمان ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل ندیم رضا کو نشان امتیاز عطا کرنے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں جنرل ندیم رضا کو ملکی دفاع کی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔

تقریب میں وزیر فاع پرویز خٹک، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سربراہ پاک فضائیہ سمیت اعلیٰ عسکری و سول افسران نے شرکت کی۔

install suchtv android app on google app store