جنرل زبیرمحمودحیات کی عراقی وزیردفاع اور فوجی سربراہان سے ملاقات

جنرل زبیرمحمودحیات کی عراقی وزیردفاع اور فوجی سربراہان سے ملاقات فائل فوٹو جنرل زبیرمحمودحیات کی عراقی وزیردفاع اور فوجی سربراہان سے ملاقات

جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل زبیرمحمودحیات نے، جوعراق کے دورے پر ہیں، عراق کے وزیردفاع عرفان علی Heial، مسلح افواج کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل Authman علی فرہودالغنیمی اور فضائیہ کے کمانڈر جنرل انور حمدایمن سے ملاقاتیں کیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقاتوں کے دوران علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔دورے کے دوران جنرل زبیر نے ڈیفنس یونیورسٹی آف ملٹری سٹڈیز میں علاقائی سلامتی، چیلنجز اورردعمل پراظہار خیال کیا اور دو عراقی تھنک ٹینکس سٹریٹجک سٹڈیز اینڈریسرچ سنٹر اور النحرین سنٹر فارسٹریٹجک پلاننگ میں رابطہ نشست سے خطاب کیا۔انہیں یونیورسٹی کی طرف سے ڈیفنس یونیورسٹی فارملٹری سٹڈیز میڈل سے بھی نوازاگیا۔

install suchtv android app on google app store