سعودی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد، شاہ محمود قریشی نے استقبال کیا

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود فائل فوٹو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود

سعودی وزیرخارجہ اسلام آباد پہنچ گئے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب کا استقبال کیا۔

 

اپنے دورے کے دوران سعودی وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گے۔دونوں ممالک تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلیٰ سطح کے دورے بہترین تعلقات کے عکاس ہیں اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لئے معاون ثابت ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store