بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کا ٹیلیفونک رابطہ کیا اہم معاملات طے پاگئے جانیے اس خبر میں

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان فائل فوٹو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی اور رہبر کمیٹی کو مزید فعال کرنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر اہم نوعیت کی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان جلد ملاقات کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store