27ویں ترمیم کے لیے نمبرز پورے ہیں، قومی دھارے میں مولانا کا بہت بڑا کردار ہے: فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کر رہے ہیں فائل فوٹو سینیٹر فیصل واوڈا مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کر رہے ہیں

27 ویں ترمیم میں مشاورت کے لیے سینیٹر فیصل واوڈا نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور کہا کہ نمبرز کا مسئلہ نہیں ترمیم کی منظوری کے لیے نمبرز پورے ہیں مولانا ترامیم کے معاملات دیکھیں گے اور سمجھیں گے۔

27ویں ترمیم کیلئے سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورت کا عمل جاری ہے، سینیٹر فیصل واوڈا سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے اس حوالے سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

ملاقات میں جے یو آئی کے مرکزی ترجمان اسلم غوری بھی شریک تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آپ لوگ 27ویں کے لیے بے تاب ہیں میں 28 ویں ترمیم کی تیاری کررہا ہوں جیسے جیسے ملکی ترقی کرکے ترامیم بھی آتی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب پاکستان کی بقا و سلامتی کے لیے بہت ضروری ہیں نمبرز کی بات نہیں ہے 27ویں ترمیم کی منظوری کے لیے نمبرز پورہے ہیں، قومی دھارے میں مولانا کا بہت بڑا کردار ہے، مولانا بڑے اور مضبوط سیاست دان ہیں، وہ ترامیم کے معاملات دیکھیں گے اور سمجھیں گے اسی لیے ان سے ملاقات کی۔

صحافی کے سوال پر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی و کامیابی کے لیے جو جو چیزیں درکار ہیں وہ ترامیم میں شامل ہوں گی، ٹرانسفر و پوسٹنگ، عمر کے ترامیم ہیں، 18 ویں ترمیم کو رول بیک نہیں کیا جارہا، حکومت صوبوں کو دو ہزار ارب روپے دے رہی ہے اگر اتفاق رائے سے کچھ تبدیلی ہوجائے تو بری نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 243 میں صرف افواج کی جنگ نہیں، اکنامی، سائبر، معاشی جنگ بھی ہے اگر ہمیں تینوں افواج کو توانائی دینی ہوگی تو دیں گے، انہیں مضبوط کریں گے تاکہ دفاع مضوط ہوسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ 27 ویں ترمیم بہت آسانی سے پاس ہوتی نظر آرہی ہے، اگر اس میں کوئی بھی ابہام ہوا تو ’’فلائٹ آن بورڈ‘‘ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اس نظام کی ضامن ہی پیپلز پارٹی ہے وہ اس نظام کو رول بیک نہیں ہونے دے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ 27 ترمیم پر پی ٹی آئی کو اعتماد میں لینا چاہیے لیکن اگر وہ نہیں آنا چاہتے تو ان کی مرضی۔

ٹی ایل پی سے متعلق سوال پر انہوں ںے کہا کہ ان سے میرا بہت اچھا تعلق تھا اور ہے آئندہ بھی رہے گا مگر ایک ایشو کی وجہ سے ان کی پارٹی کالعدم ہوگئی ہے، مگر میں گریبان پکڑ کر جھگڑا کروں تو اس کا ردعمل بھی سامنے آئے گا، پھنیٹی بھی لگے گی، ردعمل بھی آئے گا، گورنر راج بھی لگے گا۔

install suchtv android app on google app store