چیئرمین نیب نے لگا لی اہم بیٹھک، نواز شریف جلد لندن روانہ ہونگے یا نہیں؟؟؟ اہم خبر نے حقیقت سے اٹھادیا پردہ

سابق وزیراعظم نواز شریف فائل فوٹو سابق وزیراعظم نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن روانگی کے ٹکٹ بک ہوئے پھر منسوخ بھی کرادیئے گئے تاہم ابھی تک ان کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جاسکا۔ اس معاملے کے حل کیلئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ایڈووکیٹ جنرل نیب سمیت متعلقہ حکام کو طلب کرتے ہوئے اہم اجلاس بلالیاہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی زیرصدارت ہونے والے اس اجلاس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق وزارت داخلہ کے خط کا جائزہ لیا جائے گا اس پرحتمی فیصلہ کیاجائے گا۔ اس دوران نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

یاد رہے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے گھروالوں کی جانب سے آج صبح لاہور سے لندن کیلئے ٹکٹس بک کرائی گئی تھیں جہاں انہیں ہارلے اسٹریٹ کلینک میں علاج کیلئے لے جایا جانا تھا۔ نواز شریف کے ساتھ ان کے بھائی شہبازشریف اور معالج ڈاکٹرعدنان کو بھی جانا تھا۔

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہ نکلنے کے باعث بکنگ کینسل کرائی گئی اور اب ای سی ایل سے نام نکلنے کے بعد ہی وہ روانہ ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store