ایم ٹی آئی ایکٹ نامنظور۔۔۔ حکومت اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار

  • اپ ڈیٹ:
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کی ہڑتال آج بھی جاری ہے فائل فوٹو پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کی ہڑتال آج بھی جاری ہے

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کی ہڑتال آج بھی جاری ہے، سرکاری اسپتالوں کے بیشتر شعبوں میں کام بند ہے، جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاذ کے خلاف حکومت اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کی وجہ سے مریض شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ ملتان ، فیصل آباد، لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کام چھوڑ ہڑتال گیارہویں روز بھی جاری ہے ۔ سرکاری اسپتالوں کے آپرینشن تھیٹرز اور او پی ڈیز میں کام بند ہے۔

علاج معالجہ کی سہولیات نہ ملنے سے مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے خیبر پختونخوا میں بھی گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج ستائیسویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔ مسلسل ہڑتال کے باعث مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں۔ سرکاری اسپتالوں کے بیشتر شعبوں میں کام بند ہونے سے مریض پرائیویٹ اسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔ ہڑتالی ڈاکٹز کا کہنا ہے کہ ایم ٹی آئی ایکٹ جیسا کالا قانون کسی صورت قبول نہیں۔ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

 

install suchtv android app on google app store