شاہی جوڑے کے اعزاز میں عشائیہ، کن وجوہات کی بنا پر وزراء کو شاہی مہمانوں سے ملنے نہ دیا؟ معاملہ برطانوی ہائی کمشنر کے سامنے

  • اپ ڈیٹ:
برطانوی  شاہی جوڑا فائل فوٹو برطانوی شاہی جوڑا

برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کے اعزاز میں دیا گیا عشائیہ بد نظمی کا شکار ہوگیا، ہائی کمیشن کے حکام نے عشائیے میں شرکت کرنے والے وفاقی وزرا کو سکیورٹی وجوہات کا بہانہ بنا کر شاہی جوڑے سے ملنے نہیں دیا ،حکومت نے تقریب میں ہونے والی بد نظمی کا معاملہ برطانی ہائی کمشنر کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا تھا جس میں پاکستان کی سیاسی ، سماجی اور حکومتی شخصیات کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

برطانوی ہائی کمیشن کے جاری دعوت نامہ میں یہ ہدایات دی گئی تھیں کہ 6بجے سے پہلے آپ نے ہر صورت شکر پڑیاں عشائیہ میں شر کت کیلئے پہنچنا ہے اس کے بعد تقر یب میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ دعوت نامے پر ہدایات کی وجہ سے وزراء سمیت تحریک انصاف کی دیگر شخصیات تقریب میں پہنچ گئیں لیکن وہاں بیٹھنے کیلئے انتظامات بھی نہیں کیے گئے تھے جس کے باعث متعدد مہمان تقریب چھوڑ کر واپس چلے گئے۔

دوسری جانب سکیورٹی وجوہات کا بہانہ بناتے ہوئے وفاقی وزراء سمیت دیگر کو وہاں بھی جانے کی اجازت نہیں دی گئی جہاں شہزاد ولیم اورکیٹ میڈ لٹن عام لوگوں سے مل رہے تھے۔ حکومتی وفد میں وفاقی وزیر داخلہ بر یگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ، وزیر ترقی و منصوبہ بندی خسر وبختیار، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان اور نعیم الحق سمیت دیگر شامل تھے۔ برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے ناروا سلوک پر حکومتی وفد نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ بر طانوی سفیر کے ساتھ بھی اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store