برطانوی شہزادے ولیم نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
پرنس ولیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ 7 اکتوبر کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کی خوفناک انسانی قیمت پر شدید فکرمند ہوں، اس تنازع میں بہت زیادہ لوگ مارے گئے ہیں۔
شہزادہ ولیم نے کہا کہ میں بھی باقی سب کی طرح اس جنگ کا جلد از جلد خاتمہ چاہتا ہوں، غزہ میں اس وقت انسانی امداد کی شدید ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی اہم ہے کہ غزہ میں امداد پہنچے اور یرغمالی بھی رہا ہوں۔
واضح رہےسیاسی معاملات میں برطانوی شاہی خاندان کے کسی فرد کا بیان غیر معمولی ہے۔